تازہ ترین
اوٹ پٹانگ کرداروالے مسٹر بین کی آج 63ویں سالگرہ

اوٹ پٹانگ کرداروالے مسٹر بین کی آج 63ویں سالگرہ

لندن (6جنوری،2018)اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے دنیا کو ہنسانےو الے عالمی شہرت یافتہ اداکارمسٹر بین آج اپنی 63ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

اپنے کردارمسٹر بین کے نام سے مشہورفنکارکا حقیقی نام روات اٹکنسن ہے۔ہالی ووڈ ادکار نے دنیابھر میں مسٹر بین کے کردار سے نام کمایا۔وہ آج ہی کے دن 1955میں برطانوی کاؤنٹی ڈرہم میں پیداہوئے۔ انھوں نے اپنی فنکارانہ کیریئر کا آغاز بی بی سی ریڈیو3کے کامیڈی سیریز ایٹکنسن کے لوگ سے کیا۔ ان کا بی بی سی تعلق برقرار رہا اور اس کے بعد انھوں نے ایک اور کامیڈی شو کیا جس کانام ناٹ دا نائن او کلاک نیوزتھا۔

انیس سو نوے میں ان کی کامیڈی سیریز مسٹر بین کا آغاز ہوا جس کےبعد اسے کے متعدد سیکوئل بنائےگئے۔ 1997میں مسٹر بین کے نام سے فلم بھی بنائی گئی ۔فلم کے ہدایتکار بل اسمتھ تھے۔

انیس سو پچانوے سے 1997تک وہ ایک اور مقبول ٹی وی سیریزدی تھن بلو لائن میں جلوہ گر ہوئے جس میں ان کے پولیس انسپکٹر کے کردار نے بہت مقبولیت حاصل کی۔انھوں نے جیمز بانڈ سیریز کی پیروڈی سیریز جونی انگلش میں بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائے جس کا سیکوئیل 2011میں جونی انگلش ریبورن کے نام سے پھرسامنے آیا ۔ 

اس کےبعد 2007میں مسٹر بین کے کردار پر ایک اور فلم بنائی گئ جس کانام مسٹر بینس ہالی ڈیزتھا۔2012نومبر میں ایٹکنسن نے اپنے عالمی شہرت یافتہ کردار مسٹر بین کوخیرآباد کہا جو کہ دنیابھر کے ان کے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہر فن مولا موسیقار اےآررحمان کی آج 51ویں سالگرہ

بڑی اسکرین کے بڑے اداکاراوم پوری کی آج پہلی برسی

Comments are closed.

Scroll To Top