تازہ ترین
ہم احتساب کے مخالف نہیں، انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں، مولا بخش چانڈیو

ہم احتساب کے مخالف نہیں، انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: (14 مارچ 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم احتساب کے مخالف نہیں، انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں، عمران خان علیمہ باجی کو رعایت کیوں دے رہے ہیں۔

حیدرآباد میں مولابخش چانڈیو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ ہمیشہ یوٹرن لیتے رہے ہیں، قوم آپ کے درست فیصلے کی منتظر ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا پیپلز پارٹی احتساب سے نہیں ڈرتی، انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا ہمارے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں، عمران خان اپنی ہمشیرہ علیمہ باجی کو رعایت کیوں دے رہے ہیں۔  مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھاکہ میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے تو ان کا علاج کیوں نہیں کروایا جاتا۔

Comments are closed.

Scroll To Top