تازہ ترین
چھ ماہ ہو گئے اب تو حکومت کچھ کر کے دکھائے، مولا بخش چانڈیو

چھ ماہ ہو گئے اب تو حکومت کچھ کر کے دکھائے، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد: (12 فروری 2019) وزیراعظم کب تک پچھلے دس سالوں کے پیچھے چھپتے رہیں گے، چھ ماہ گذر گئے، اب تو حکومت کچھ کر کے دکھائے۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں کہا گیس کی قیمتوں پر وزیراعظم آج پھر اپنے گذشتہ بیان سے مکر گئے ہیں۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا جو وزیراعظم پارلیمنٹ نہ چلانے کا جواز دے وہ قوم کا بھلا کیسے کر سکتا ہے۔ حکومت اپنے اقدامات سے بیک وقت عوام اور اپوزیشن کو مشتعل کر کے انتشار پیدا کر رہی ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جو نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ چلے۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو غیرفعال بنانے کیلئے چیئرمین پی اے سی کو ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top