تازہ ترین
دھند کے باعث موٹر وے رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک بند

دھند کے باعث موٹر وے رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک بند

لاہور: (19 دسمبر 2018) قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج برقرار۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر رات گئے سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال سے اوکاڑہ ٹول پلازہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ حد نگاہ صفر سے سو میٹر ہونے کی وجہ سے ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹر وے شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دھند کے باعث پشاور موٹر وے کئی مقامات پر بند

پنجاب کی قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج

Comments are closed.

Scroll To Top