تازہ ترین
لاہور سے منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

لاہور سے منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

لاہور:(10 فروری 2019) لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ماں بیٹے کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے تین کلو منشیات برآمد کی گئی ہے، پولیس نے ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کے نام پروین بی بی اور ثاقب ہیں جو کہ لاہور کے ہی رہائشی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top