تازہ ترین
کرکٹراکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

کرکٹراکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: (14 دسمبر 2018) کرکٹر عمر اکمل، کامران اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکمل برادران کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، جو آج خالق حقیقی سے جاملیں، والدہ کی انتقال کی خبر اکمل برادران کو دے دی گئی ہے، جس کے باعث تینوں بھائی ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ادھورا چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی نمازہ جنازہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

والدہ کے انتقال کے بارے میں عدنان اکمل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ بدقسمتی سے ان کی والدہ اب دنیا میں نہیں رہی ۔ آج صبح ان کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی والدہ کے لیے دعاوؤں کی اپیل بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پی سی بی نے عمر اکمل کو طلب کرلیا

پی سی بی کا عمر اکمل اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر تنازع کی تحقیقات کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top