تازہ ترین
کابل: تخار میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

کابل: تخار میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

کابل: (12 فروری 2019) افغان صوبے تخار میں مارٹر گولہ نےایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے لی جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ مختلف کارروائیوں میں بائیس طالبان جان سے گئے جبکہ سترہ زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار میں مارٹر گولہ کے فائر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ مارٹر شیل سے فائر طالبان نے کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔

دوسری جانب صوبے بادغیس میں افغان فورسز کے چھاپوں کے دوران دس طالبان جنگجوؤں کو ہلاک اور سترہ کو زخمی کر دیا۔ اروزگان میں بھی فضائی بمباری میں بارہ طالبان جان سے گئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top