تازہ ترین
قصور کی تحصیل چونیاں میں سینکڑوں سال پرانی مسجد دریافت

قصور کی تحصیل چونیاں میں سینکڑوں سال پرانی مسجد دریافت

قصور کی تحصیل چونیاں میں ٹیلوں کی کھدائی کے دوران سیکڑوں سال قدیم مسجد دریافت ہوئی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد مسجد کو دیکھنے کے لئے اُمڈ آئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مسجد کی ازسر نو تعمیر کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

چونیاں موہنجو ڈارو اور ہڑپہ کی طرح قدیمی شہر ثابت ہوگیا۔ کھدائی کے دوران دریافت ہونے والی کئی سو سال قدیمی مسجد عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ شہر 6 مرتبہ قدرتی آفات کی وجہ سے غرق ہوچکا ہے۔ مسجد کی باقیات میں قدیمی عمارتیں، چھوٹی اینٹیں اور سفید چونے سے کی جانے والی چنائی شکستہ حالت میں موجود ہے۔ برآمد شدہ قدیمی مسجد کو دیکھنے کے لئے جوق در جوق آنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قدیمی مسجد کی ازسر نو تعمیر کرائی جائے۔

چونیاں کو راجاؤں مہاراجائوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ ایک روایت کے مطابق چونیاں شہر کا نام راجہ کی بیٹی چنی کی نسبت سے پڑا۔ دوسری روایت کے مطابق ایک راجہ چونی لال ہوا کرتا تھا۔ چونی لال نے علاقے کی تزئین و آرائش اور ترقی کے لئے سخت جدوجہد کی جس کی نسبت سے شہر کو اس کے نام سے پکارا جانے لگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top