تازہ ترین
کے پی میں مزید 312افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، 20افرادجاں بحق

کے پی میں مزید 312افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، 20افرادجاں بحق

پشاور:(10ستمبر،2017)خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سےمزیددوافرادجاں بحق ہوگئے۔جس کےبعدمرنےوالوں کی تعدادبیس ہوگئی ہے۔مزیدتین سوبارہ افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 20سالہ منصور اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج بونیر سے تعلق رکھنے والا 3 سالہ صداقت دم توڑ گیا . جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہو گئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ بھرکےاسپتالوں میں1679 افراد کا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 312 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔96 افراد کو صحتیاب ہونے پر اسپتال سے فارغ کردیاگیاہے۔

ابتک ڈینگی سے متاثرہ 349 افراد صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 340 کیسز سامنے آگئے

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

Comments are closed.

Scroll To Top