تازہ ترین
قومی فاسٹ بولرمحمد عامر کی حالیہ کارکردگی پرمسلسل تنقید

قومی فاسٹ بولرمحمد عامر کی حالیہ کارکردگی پرمسلسل تنقید

کراچی: (24 ستمبر 2018) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی حالیہ کارکردگی پر مسلسل تنقید کی جارہی ہے۔ فاسٹ بولرگزشتہ سال چیمپئینز ٹرافی کےفائنل کے بعد دس میچز میں صرف تین وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔

ٹیم منیجمنٹ کےلاڈلے محمد عامر نام بڑے اور درشن چھوٹے گزشتہ سال چیمپئینز ٹرافی کےفائنل کے بعد سے کارکردگی صفر ہو گئی ہے۔ گزشتہ دس میچز میں بمشکل تین وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔ ایشیا کپ کے تین میچز میں عامر نے ایک بھی شکار نہیں کیا۔ چیمپئینزٹرافی کے فائنل کے بعد عامر نے ون ڈے میچز میں ستر اوورز کئے جس پر بیٹسمینوں نے تین سو دو رنز بنائے۔عامر نے ون ڈے میں آخری وکٹ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں حاصل کی تھی۔ جس کے بعد وہ پانچ میچز میں کسی بیٹسمین کو پویلین نہ بھیج سکے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق محمد عامر کی بولنگ میں اب وہ کاٹ نہیں رہی۔ بہتر ہے انہیں ریسٹ دے کر کسی اور نوجوان بولر کو آزمایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عامر سے ‘ڈومور’ کا مطالبہ کردیا

محمد عامر امیدوں پر پورا نہیں اتررہے، اظہر محمود

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top