تازہ ترین
کسی بھی جارحیت کوروکنے کےلیےنیوکلیئرہتھیاروں کوجدیدبناناہوگا، ٹرمپ

کسی بھی جارحیت کوروکنے کےلیےنیوکلیئرہتھیاروں کوجدیدبناناہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (31جنوری ،2018)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پکڑے گئے مجرموں سے دہشت گردوں کی طرح ہی برتاؤ کرنا چاہیے جبکہ کانگریس یقینی بنائےکہ داعش اورالقاعدہ کےخلاف جنگ میں دہشت گردوں کوگرفتارکرسکیں۔

اپنی مدت صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی عوام اور دنیاسے مخاطب ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھا کہ عراق اورشام میں تقریباً100فیصدعلاقوں سےداعش کاصفایاکردیاگیا،جس سے ہمارا گزشتہ سال داعش کے خاتمے کا عزم پورا ہوا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلےکابٹن دبائیں

دہشت گردوں کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ابوبکربغدادی سمیت کئی دہشت گردایسےتھےجنھیں ہم نےپکڑاپھررہائی دی تاہم ایسےدہشت گردوں کاپھرمیدان جنگ میں سامناکرناپڑا۔اس صورتحال میں انھوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ مجرموں سے دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کرناچاہیے اوروہ یقینی بنائے کہ داعش اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کو گرفتار کرسکیں۔

امریکی صدرنے کہا چین اورروس ہمارےمفادات کوچیلنج کررہےہیں،شمالی کوریاکےمعاملےپرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا،شمالی کوریاکی نیوکلیئرہتھیاروں تک رسائی ہمارےلیےخطرہ ہے۔

عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر امریکی صدر نے کہا کانگریس سے کہتاہوں کہ ایران نیوکلیئر ڈیل میں خامیاں دور کرے۔ جبکہ ایرانی عوام کرپٹ حکمرانوں کےخلاف کھڑےہوئےتوامریکہ نے ایرانی عوام کا ساتھ دیا۔

چین ، روس ،شمالی کوریا کو حریف گردانتے ہوئے ٹرمپ کا کہناتھ کہ طاقت ہی ہمارادفاع ہے،کانگریس کوچاہیےکہ امریکی فوج کومکمل سپورٹ کرے ۔ انھوں نے اس ضرورت پر زوردیا کہ نیوکلیئرہتھیاروں کوجدیدبناناہوگا،اتناطاقتورکہ کسی بھی ملک کی جارحیت کوروک سکیں۔

انھوں سے کانگریس سے کہا کہ امیگریشن نظام میں خامیاں دورکریں، میرٹ کی بنیادپرامیگریشن سسٹم لاناوقت کی ضرورت ہے،موجودہ قوانین کے تحت ایک امیگرنٹ لامتناہی تعدادمیں فیملی امریکالاسکتاہے حالانگہ صرف شوہربیوی اورکم عمربچےآنےلانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا امیگریشن نظام میں خامیوں کی وجہ سےکرمنل گینگ ملک میں آتےہیں،گینگزنےملکی قوانین کےکمزورپہلوؤں کافائدہ اٹھایا۔ ٹرمپ کاکہناتھا کہ نئی قانون سازی کےذریعےامیگریشن قوانین کودرست کریں گے،اراکین کانگریس سیاست ایک طرف رکھیں اورکام مکمل کریں۔

ان کاکہناتھا کہ جنوبی سرحدپردیوارملک کومحفوظ بنائےگی،کھلی سرحدوں کامطلب ملک میں منشیات اورگینگزکی آمدہے،کھلی سرحدوں کےسبب ہمارےکم آمدنی والےطبقےکونقصان ہوا،منشیات فروشوں کےخلاف قوانین مزیدسخت کیےجانےچاہیے۔

انھوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ انفرااسٹرکچرکی تعمیرکیلیے1.5کھرب ڈالرکابل منظورکریں،اولین ترجیحات میں سےایک دواؤں کی قیمتوں میں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

شمالی کوریا سے متعلق موقف پر جنوبی کورین ہم منصب نے شکریہ اداکیا، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے مسلمان مخالف ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے پر معافی مانگ لی

Comments are closed.

Scroll To Top