تازہ ترین
سانحے ماڈل ٹاؤن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، طلال چوہدری

سانحے ماڈل ٹاؤن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، طلال چوہدری

اسلام آباد: (22ستمبر،2017) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس کی آڑ میں شریف خاندان سے بدلہ لینے کا سلسلہ اب بند کیا جائے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل ہوچکا ہے، کمیشن کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رپورٹ پرزیادہ سے زیادہ ایف آئی آر اورٹرائل ہوسکتا ہے اور دونوں ہوچکے ہیں، کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد جوکچھ ہونا ہے وہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ شائع کرنی ہے تو ایک فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک میں ملکی سلامتی سے لے کر جو بھی جرائم ہوئے ان سب کی رپورٹ بھی شائع کی جائے، درجنوں رپورٹیں حکومت کے پاس پڑی ہیں، ایک رپورٹ شائع نہیں ہونی چاہیے بلکہ سب ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی اتنا مقدس نہیں ہونا چاہیے کہ کمیشن کی رپورٹ میں اس کو چھپایا جائے، سارے پاکستان کی کمیشنوں کی رپورٹ شائع کریں اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن کوئی ایک رپورٹ شائع نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پہلے ایٹمی دھماکا کرنے پر نوازشریف کو سزا دی گئی اور اب معاشی دھماکا کرنے پر سزا ہوئی، تمام کارروائیوں کا نشانہ شریف فیملی ہی کیوں ہے؟ جادوگروں نے کہا حدیبیہ پیپرزمل کھلے گا اوروہ بھی کھل گیا، یہ کون سے جادوگر ہیں جوبتا دیتے ہیں کہ کون سی درخواست ہوگی اورکیا کارروائی ہوگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نقصان شریف فیملی یا (ن) لیگ کا نہیں پاکستان کا ہورہا ہے کیونکہ سی پیک اور سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے

طلال چوہدری نے پرویز خٹک کو سیاسی غنڈہ قرار دے دیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں طلال چوہدری کے فلیٹ میں ڈکیتی

Comments are closed.

Scroll To Top