تازہ ترین
متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس منگل کو طلب

متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس منگل کو طلب

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی جبکہ پاک بھارت کشیدگی سمیت قومی سلامتی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظِ دینی مدارس، پاکستان کے قومی تشخص پر ضرب کاری کا ایجنڈا بھی اجلاس میں شامل ہے۔

اجلاس میں سراج الحق، ساجد نقوی، پیر اعجاز ہاشمی اور ساجد میر شریک ہونگے۔

Comments are closed.

Scroll To Top