تازہ ترین
شیخ رشید کا کیمرہ میں پر تشدد واقعے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

شیخ رشید کا کیمرہ میں پر تشدد واقعے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

اسلام آباد: (18 دسمبر 2018) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، کاش انہوں نے صحافیوں کو بھی اپنے بچے سمجھا ہوتا۔ پرچہ نواز شریف پر ہونا چاہیئے، وہ تو اجرتی بدمعاش تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرا مین پر تشدد کے واقعے پر رد عمل میں شیخ رشید نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کی اور واقعے کا مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنی اولاد کے لیے سوچتے ہیں، غریب کا بچہ سڑک پر پڑا ہو تو چھوڑ جاتے ہیں، میں جب کہتا تھا ان کا تابوت نکلےگا تو سیاسی لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ کی مخلوق کو تنگ کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ تشدد کا مقدمہ نوازشریف پر ہونا چاہیے، تشدد کرنے والا تو کرائے کا آدمی اور اجرتی بدمعاش ہے، اب یہ لوگ عوام میں غیر مقبول ہوگئے ہیں تو بدمعاشوں کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ ان کو بھی اسی طرح پکڑا جائے جس طرح غریب نہیں پکڑا جاتا تو اس کے بھائی اور باپ کو پکڑلیا جاتا ہے،شیخ رشید نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی ایک آسیب زدہ اور متعصب لیڈر ہے، گاؤ ماتا کی حکومت 5 ریاستوں سے ہار چکی ہے۔ بھارت کو امریکا خطے میں چوکیداری کا کردار دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں، قوم کو لوٹنے والے قوم سے غداری کےمرتکب ہوتے ہیں۔ ملک میں سیاست کے نام پر بھیڑیے آگئے تھے جنہوں نے قوم کو نوچا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ چور کون اور کون چوکیدار ہے، مارچ سے پہلے پہلے ملک لوٹنے والوں پر جھاڑو پھر جائے گی۔ عمران خان کو ووٹ اسی لیے ملے کہ چور لٹیروں کو بلڈوز کر دے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کو تنگ کرنے والا اصلی کیا لوٹی ہوئی دولت سے بھی نہ بچ پائے گا۔ عمران خان سے درخواست کروں گا لوٹنے والوں کو پکڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئی بھی بڑے رتبے والا شخص قانون کی پکڑ سے محفوظ نہیں، شہریار آفریدی

بھارتی جاسوس حامد نہال کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا

Comments are closed.

Scroll To Top