تازہ ترین
لاکھوں شہاب ثاقب لندن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں، سائنس دان

لاکھوں شہاب ثاقب لندن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں، سائنس دان

شہاب ثاقب ہمیشہ سے انسانوں کے لیے خوف اور خطرے کا پیغام لیکر آتے ہیں اسی لیے اب ایک بار پھر سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وہ اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ لندن جیسے کئی شہروں کو تباہ کر سکتے ہیں۔  

ast1

انٹرنیشنل اسپیس یونیورسٹی کے سابق ڈین ڈاکٹر جوزف نے خبردار کیا ہے کہ خاموشی سے زمین کی طرف بڑھتے شہاب ثاقب اور آسمان پر بڑے ہوتے ہولز انسانیت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب لندن کی تباہی کے لیے کافی ہے تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا کے نزدیک ایسی تباہی کے لیے 150 میٹر کا شہاب ثاقب درکار ہوگا۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ناسا سمیت کوئی بھی سائنٹیفک ادارہ ایسا نہیں جو ان شہاب ثاقب کی نشاند ہی کر سکے تاہم یہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور مسلسل ان کی پیش قدمی زمین کی جانب جاری ہے۔ اس خطرے کا اندازہ اس وقت زیادہ ہوا جب کچھ عرصہ قبل 20 میٹر شہاب ثاقب روسی شہر چلیا بنسک میں زمین سے ٹکرا گیا تھا جس سے بڑی تباہی ہوئی تھی۔

ast3

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب جب جوہری بم سے 58 گنا زیادہ طاقت سے یعنی  875 کلوٹنز سے لندن سے ٹکرائے گا تو لندن میں خوفناک آگ لگ جائے گی اور شہاب ثاقب کے ٹکرانے کے دھماکے کا دباو اس قدر شدید ہوگا کہ اس سے لندن میں بسنے والے 5 لاکھ لوگ زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top