تازہ ترین
مفتاح اسماعیل نے اسد عمر کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

مفتاح اسماعیل نے اسد عمر کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسد عمر کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے مفتاح اسماعیل کو ٹی وی ٹاک شو میں آنے اور جوابات دینے کا چیلنج کیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے دیئے گئے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اسد عمر سے کچھ سوالات کے جوابات مانگ لیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے اسد عمر سے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں قومی قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ کیا قرض میں اضافے کی پاکستان کی تاریخ میں یہ تیز ترین رفتار نہیں؟ عالمی منڈی میں پیٹرول کی یکساں قیمت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے دور میں کل کتنا ٹیکس لاگو تھا؟ کیا برآمدات میں اضافے کی رفتار اتنی ہی تیز ہے جیسے گزشتہ سال تھی؟

انہوں نے پوچھا کہ پرانے قرض پر سود کو منہا کرنے کے بعد بھی کیا حکومت اخراجات جاریہ کی ادائیگی کیلئے قرض نہیں لے رہی؟

Comments are closed.

Scroll To Top