تازہ ترین
میرا آنے والی فلم میں باجی کا کردار ادا کریں گی

میرا آنے والی فلم میں باجی کا کردار ادا کریں گی

کراچی: (20 فروری 2019) اپنی گلابی انگریزی اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں موجود رہنے والی پاکستانی فلم اسٹار میرا اپنی آنے والی فلم میں باجی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی صرف اتنا ہی نہیں علی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی فلم میں مختصر لیکن اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

اسکینڈل گرل میرا اب باجی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ جی ہاں فلم باجی ستر کی دہائی کے سینما میں پیش کی گئی کہانیوں سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

ہدایتکار ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوشل اور تھرلر فلم ہے جس میں شائقین گلیمر اور ڈرامہ دیکھیں گے۔ اس سے میرا کی فلمی دنیا میں زور دار انداز میں واپسی ہو گی جبکہ انکا کردار دل چھو لینے والا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میرا، علی کاظمی، بیگم نوازش علی، محسن عباس، آمنہ الیاس، عثمان خالد اور نیر اعجاز سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں برس عیدالفطر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top