تازہ ترین
میہڑ:ٹرک،مزداتصادم میں 2 افراد جاں بحق

میہڑ:ٹرک،مزداتصادم میں 2 افراد جاں بحق

میہڑ(23ستمبر2017)انڈس ہائی وے پر لاڑکانہ سے میہڑ آنے والے ٹرک اور مزدا میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق میہڑ میں تیز رفتار ٹرک دودھ سپلائی کرنے والی مزدا سے ٹکرا گیا جس کے باعث موقع ہی پر دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں مزدا ڈرائیو ر وسیم رضا کھوسو جبکہ دوسرے شخص کی شناخت عاشر سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

میہڑحادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

شیخوپورہ: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top