تازہ ترین
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی اولین ترجیح ہوگی، ایم ڈی پی سی بی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی اولین ترجیح ہوگی، ایم ڈی پی سی بی

لندن: (19 دسمبر 2018) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہشمند ہیں۔ اپنی تعیناتی کو کارکردگی سے درست ثابت کروں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے وسیم خان کو بورڈ کامینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیاہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کے ذریعے وسیم خان کو چیف ایگزیکٹیو مقرر کیا جائے گا۔ وسیم خان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن اور چیئرمین کولن گریوس سے ملاقات کروں گا۔ انگلش کاؤنٹی ٹیموں کو پاکستان آکر پی سی بی اکیڈمی سے میچز کھیلنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

ای سی بی کے سیکورٹی آفیسر رگ ڈیکسن سے ملاقات میں پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل بریفنگ بھی حاصل کروں گا۔ وسیم خان فروری دوہزار انیس میں پی سی بی مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی شہری وسیم خان کو پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیلئے 9 نام شارٹ لسٹ

Comments are closed.

Scroll To Top