تازہ ترین
جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت دوسرا ٹیسٹ: پروٹیز کا پراعتماد آغاز

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت دوسرا ٹیسٹ: پروٹیز کا پراعتماد آغاز

سنچورین (13جنوری، 2018)پروٹیزکھلاڑی ایڈین مارکریم نے بھارت کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکور کرکے میزبان ٹیم کےلیے اچھاآغاز کیا۔

کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولروں کے لیے آسان پیس وکٹ پر بغیر کسی نقصان کے 78رنز بنائے تھے۔مارکریم نے انتہائی متاثرکن کھیلتے ہوئے81گیندوں پر 51رنز بنائے جس میں 9چوکے بھی شامل تھے،وہ اپنا پانچواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ اس کے برخلاف ان کے ساتھی اوپنر نے مستحکم طورپر 26رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے تاہم وہ پر اعتماد نظر نہیں آئے۔

آج کے میچ میں بھارت نے 3تبدیلیاں کی ہیں،ریدمھن سہا جوکہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار تھے ان کی جگہ پرتھوی پٹیل ْکو شامل کیاگیا جبکہ لوکیش راہول کی جگہ شیکردھاون ،بھوینش کمار کی جگہ اشانت شرما کو شامل کیاگیاہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں چار فاسٹ باؤلر شامل کیے ہیں جس میں ٹیسٹ کیپ دیے جانے والے لنگی نگیڈی بھی شامل ہے جنھوں نے زخمی اسٹین کی جگہ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

 نیوزی لینڈ کےخلاف شکست:ٹیم کی کارکردگی پر منصفانہ تنقید کریں،ذاتیات پر نہ اتریں، پی سی بی

انڈرنائنٹین ورلڈکپ: افغانستان کی پاکستان کو5وکٹوں سے شکست

Comments are closed.

Scroll To Top