تازہ ترین
ایک ہی دن میں ایک شخص کی تین شادیاں

ایک ہی دن میں ایک شخص کی تین شادیاں

کمپالا(30دسمبر،2017)ایک سے زیادہ شادیاں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر یہاں خبر یہ ہے کہ افریقی ملک یوگنڈا کے ایک50 سالہ مرد آہن نے ایک ہی دن میں 3 خواتین سے شادی کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہی روز شادیاں کرنے والے شخص کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں جبکہ یوٹیوب پر پوسٹ ایک فوٹیج کی مدد سے اس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں تین شادیاں کرنے والے مسلمان ہیں اوران کی تین میں سے ایک بیوی کی عمر 48 سال ہے، دوسری کی 27 اور تیسری کی 24 سال بتائی جاتی ہے۔شادی کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دولہے کا کہناتھا کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ ایک ساتھ الگ الگ شادیاں کریں اس لیے اس نے ایک ساتھ شادیاں کی تاکہ پیسوں کی بچت ہوسکے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top