تازہ ترین
قتل کی لرزہ خیز واردات میں 3 افراد جاں بحق، تین شدیدزخمی

قتل کی لرزہ خیز واردات میں 3 افراد جاں بحق، تین شدیدزخمی

چیچہ وطنی:(14ستمبر 2018) چیچہ وطنی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ جس میں سفاک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کے گلے کاٹ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں سفاک شخص نے گھریلو ناچاقی کے باعث گھر میں موجود چھ افراد کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دئیے،جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔

سفاک شخص کے ہاتھوں قتل کئے جانے والوں میں والدہ، بہن اور بھائی شامل ہیں جبکہ اس کے والد اور دو بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں، فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گجرات: طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

گوجرہ: تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ، خاتون جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top