تازہ ترین
وزیراعظم کے خلاف خاکہ بنانے پر ملائیشیائی آرٹسٹ کو جیل اور جرمانے کی سزا

وزیراعظم کے خلاف خاکہ بنانے پر ملائیشیائی آرٹسٹ کو جیل اور جرمانے کی سزا

کوالالمپور(21فروری، 2018)ملائیشیاکےآرٹسٹ کو وزیراعظم کے خلاف خاکہ بنانامہنگاپڑگیا جس کی پاداش میں اسے جرمانہ بھرنے اور قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مشرق بعید کے اہم ملک ملائیشیا کے فنکارفہمی رضانے وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف ایک خاکہ تخلیق کیاتھا جو کہ وزیراعظم کے خلاف احتجاج میں انٹرنیٹ پر وائرل ہواتھا۔

آرٹسٹ کے وکیل نے بتایاانھیں حکومتی فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے اوروہ اس کےخلاف اپیل کریں گے۔

ملک کے شمالی شہر آئی پو کی عدالت نے خاکہ بنانے والے کو ایک ماہ قید اور7ہزار7سو ڈالر جرمانہ عائد کیاہے۔

دوسروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر آرٹسٹ کو سزا سنائی گئی ہے۔ فہمی کو 2016میں دیگر حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ گرفتار کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

دادو میں ’’مرشد دی بلی’’ کا مزار بنادیا گیا

پوجا کرنے کیلئے 3 ماہ کی بچی کا بلیدان

Comments are closed.

Scroll To Top