تازہ ترین
مکہ: رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

مکہ: رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

مکہ : (12 جنوری 2018) سعودی عرب میں ایک رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اور پانچ جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق آگ مکہ مکرمہ کے علاقے شرائع المجاھدین کالونی کی ایک عوامی رہائشی عمارت میں لگی۔ آگ بجھانے والے عملے نے بڑی کوشش کے بعدآگ پر قابو پایا لیکن گھر میں مقیم افریقی خاندان کے پانچ افراد دم توڑ گئے جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

مکہ مکرمہ کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن نائف الشریف نے بتایا کہ ادارے کے ہدایات وکنٹرول سینٹر کو ایک عمارت میں لکڑیوں اور فرنیچر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس عمارت میں ایک افریقی خاندان آباد تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب: مکہ المکرمہ میں حج سے پہلے عسکری قوت کا مظاہرہ

حج سے پہلے ابررحمت نے مکہ مکرمہ کاموسم خوشگوار کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top