تازہ ترین
آئی ایس پی آر نے میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی

آئی ایس پی آر نے میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی

راول پنڈی : (17جولائی،2017) آئی ایس پی آر نے پشاور خود کش حملے میں ایف سی میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جبکہ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق حملے میں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پشاور کے علاقے ناران باغ میں ایف سی کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں فرنٹئیر کور کے میجر جمال کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کی موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں میجر جمال شیراں شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے، زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فرنٹیرکور کے میجر شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں چار ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

اس سے قبل ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے جائے حادثے کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہید میجر جمال سرکاری گاڑی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر جا رہے تھے کہ 125 موٹر سائیکل پر سوار مبینہ خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اسی دوران زوردار دھماکہ ہوا ۔ خودکش دھماکے میں میجر جمال سمیت تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ، ایس ایس پی سجاد خان کے مطابق دھماکے میں دس سے بارہ کلو گرام بارود استعمال کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top