تازہ ترین
اداکارہ ماہرہ خان مسلسل چوتھی مرتبہ ایشیا کی پر کشش خاتون قرار

اداکارہ ماہرہ خان مسلسل چوتھی مرتبہ ایشیا کی پر کشش خاتون قرار

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(06 دسمبر 2018) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔

View this post on Instagram

A lot of times my job has allowed me to witness days and moments that humble me. Today was one of those days. Today I’m also proud to say that my country is one of the most generous countries of the world. The Government and people of Pakistan – with the support of the international community – have been generously hosting Afghan refugees for nearly forty years. Since 2002, around 4.3 million Afghan refugees have returned back to Afghanistan under the largest voluntary return programme in the world. The UN refugee agency has been closely working with the Government of Pakistan and other partners to ensure that the rights of refugees are fully protected. Pakistan continues to host 1.39 million Afghan refugees. You may ask, why should we care? We must care because more than half of the refugees are kids. A lot of them came unaccompanied, without their mothers or fathers.. a lot of them were even born here. They are our future, every child in the world is. No one chooses to be a refugee. No one chooses to leave their home. #unhcrpakistan #UNHCR @unhcrpakistan

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ تو نہیں کیا، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔

برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ہے جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔ایسٹرن آئی نے ایشیا کی پرکشش اور دلکش خواتین فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں اوراقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جبکہ گزشتہ برس پہلے نمبر پر رہنے والی اداکارہ پریانکا اس سال دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرےاور عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

View this post on Instagram

#BacheloretteVibes

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

واضح رہے کہ ایسٹرن آئی کی جانب سے ہر سال ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان اور صنم سعید کی نئی تصاویر وائرل

اداکارہ صبا قمر اب ویب سیریز میں نظر آئیں گی

Comments are closed.

Scroll To Top