تازہ ترین
وینس کی شہزادی کہلائی جانے ولی مدھوبالاکا آج یوم پیدائش

وینس کی شہزادی کہلائی جانے ولی مدھوبالاکا آج یوم پیدائش

ویب ڈیسک(14فروری، 2018)اداکارہ مدھوبالا کے مداح آج ان کاپچیاسی واں یوم پیدائش منارہے ہیں،دلفریب مسکان والی مدھوبالا کو اب تک پرستار بھلا نہیں پائے ہیں۔

مدھو بالا نزاکت ، دلکشی اور خوبصورتی کا دوسرا نام تھیں،جن کی مخصوص مسکراہٹ کئی کوان کامہمان بنادیتی۔ان کااصل نام ممتاز جہاں بیگم تھا لیکن انھیں شہرت ملی مدھو بالا کے ذریعے۔انھوں نےجس فلم میں کام کیا وہ بھلائے نہیں بھولتی۔ وینس کی شہزادی کہلانے والی اس مہہ جبیں نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے عشق میں قسمت بھی آزمائی اور جب پیار ہوا تواس کا اظہار وہ کھلے عام کرنے لگیں۔محبت کی اس راہ میں سوائے ناکامی کے مدھوبالا کو کچھ نہیں ملا،اسی غم میں وہ دھیرے دھیرے گھلنے لگیں، ان کے دل میں پہلے ہی سوراخ تھا جو انہیں موت کے قریب لے جاتا گیا۔دل میں نجانے کتنے بوجھ لیے یہ ہنس مکھ سی اداکارہ 23 فروری1969 کو دنیا سے منہ موڑ ہی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے؛

نامور موسیقار روبن گھوش کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

اب تک پول میں پدماوت کی نمائش روکنے کا مطالبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top