تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی: (10اکتوبر، 2018) پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ڈی جی آیی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے،سابق ڈی جی آیی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے دسمبر 2016 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا ، اپنی مدت ملازمت کے دوران انہوں نے افغانستان کے ساتھ انٹیلیجنس شئرنگ کا نظام بہتر بنانے اور دیشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہونے سے قبل لیفٹینٹ جنرل نوید مختار کورکمانڈر کراچی تھے ، اور انہوں نے کراچی آپریشن کی نگرانی کی تھی سابق آرمی چیف جنرل( ر) راحیل شریف نے جنرل رضوان اختر کی جگہ انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا تھا۔

اس سے قبل  اٹھائیس ستمبر کو وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی، اس دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ چھبیس ستمبر کو پاک فوج میں ترقیوں کے باعث ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا یا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی، آئی ایس پی آر

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہر قسم کے خطرات کیلئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top