تازہ ترین
ایل پی جی گراں فروشی کیخلاف کارروائی، 3 بڑے پلانٹس سیل کر دیئے گئے

ایل پی جی گراں فروشی کیخلاف کارروائی، 3 بڑے پلانٹس سیل کر دیئے گئے

لاہور: (9 دسمبر 2018) لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین بڑے پلانٹس کو سیل کر دیا۔ اٹھتر دکان داروں کو حراست میں لیکر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ شہر بھر میں کارروائیوں کے دوران تین بڑے پلانٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشی پر سانرجی، ہوم اور گراس ایل پی جی پلانٹس کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی بھی کی گئی اور گیس مہنگے داموں بیچنے والے اٹھتہر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اٹھہتر دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کروا کر اٹھ کو جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top