تازہ ترین
آسکر ایوارڈز:اداکارہ کا آسکر چرانے کی کوشش ناکام، چوردھرلیاگیا

آسکر ایوارڈز:اداکارہ کا آسکر چرانے کی کوشش ناکام، چوردھرلیاگیا

ہالی وڈ (06مارچ، 2018)ہالی وڈ کی بہترین اداکارہ کا آسکر حاصل کرنے والی فرانسس میکڈورمنڈ کی چمچماتی ٹرافی گورنرز بال میں جشن مناتے ہوئے چوری ہوگئی لیکن بروقت کارروائی کرکے چور کو دھر لیا گیا۔

فرانسس میکڈورمنڈ کو تھری بل بورڈز میں زبردست اداکاری پر آسکرسے نوازاگیا جس کاانھوں نے سب کے ساتھ جشن منایا لیکن گورنرز بال میں چور نے چمچماتی ٹرافی چرا کر خوشی کا مزہ کرکرا کردیا۔فرانسس میکڈورمنٹ کے آسکر کے ساتھ ویڈیو بناکر بھرم مارتا ٹیری براینٹ جس کی چالاکی  کیمرے نے قید کی اور پھر اسی فوٹیج کے ذریعے اس چور کو فرار ہونے سے پہلے دھر لیا گیا۔لاس اینجلس پولیس نے ٹیری برائنٹ کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے آسکر بازیاب کرواکر فرانسس میکڈورمنڈ کو لوٹا دیا۔واضح رہےیہ کوئی پہلا موقع نہیں ماضی میں بھی میں 50سے زیادہ آسکر چوری ہوچکے ہیں جن میں سے کچھ ہی واپس خوش نصیب حقداروں تک پہنچ سکے.

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top