تازہ ترین
سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی

سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی

اسلام آباد : (13 فروری 2018)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم پیشی کے باعث نیب ریفرنسز کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ سابق وزیراعظم کے وکیل کہاں ہے۔

جس پر جج کو بتایا گیا کہ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعرات تک ملتوی کردی ہے اور ساتھ ہی غیرملکی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کی تاریخ بائیس فروری مقرر کردی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے چار گواہان کو طلب کررکھا تھا جن کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے، گواہوں میں وقاص احمد، صغیراحمد شاہ،سلطان محمود،داورمنظورشامل تھے۔

گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کی جانب سے حسین نواز کے انٹرویوز کی فراہم کردہ سی ڈیز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مریم نواز پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت کے لئے روانہ ہوئے تھے، اس موقع جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز اور نواز شریف کی مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد

اب نواز شریف کو چھوڑ دیا تو اللہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا، آصف زرداری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top