تازہ ترین
نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 زخمی

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 زخمی

آزاد کشمیر: (17جولائی،2017)بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کے علاقے ترکنڈی میں گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، بھارتی گولہ باری کے باعث تین مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں ستھریاں کے مقام پر بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار سے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے گاڑی دریا میں جا گری تھی ، حادثے میں گاڑی میں سوار فوج کے 4 جوان ڈوب گئے تھے ، جن میں سے ایک شہید کے جسد خاکی کو دریا سے نکالا گیا تھاجبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی،2 شہری شہید

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ،4فوجی جوان شہید

Comments are closed.

Scroll To Top