تازہ ترین
وزیراعظم سے سینئر امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

وزیراعظم سے سینئر امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

اسلام آباد: (20 جنوری 2019) وزیراعظم عمران خان سے سینئر امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ لنزے گراہم نے افغانستان میں امن کے حوالے س وزیر اعظم کے ویژن کو بھی سراہا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دنوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے وزیراعظم کے کرپشن کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کیلئے لیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیراعظم نے افغانستان کے سیاسی حل کیلئے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا آعادہ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top