تازہ ترین
زینب قتل کیس: ملزم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا

زینب قتل کیس: ملزم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا

لاہور:(14 فروری 2018) زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد نے کی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ لیتے ہوئے کہا کہ اقرار جرم کے ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ سفاک ملزم کا کیس لڑوں۔جس پر عدالت نے ملزم عمران کوسرکاری وکیل مہیاکردیا،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے محمدسلطان کوسرکاری وکیل مقررکیا۔

گزشتہ روز دس گھنٹے سماعت کے دوران سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گیے، جن میں زینب کے چچا اور بھائی عثمان بھی شامل تھے، اب تک مجموعی طور پر چھتیس گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے پہلے روز ہی سفاک ملزم عمران پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز ملزم نے عدالت کے روبرو زینب سمیت نو بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا، اس کے باوجود عدالت نے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آج کی سماعت کے موقع پر شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا ، جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت مجرم کا بیان قلمبند کیا جائے گا،قانونی ماہرین کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں زینب قتل کیس کے فیصلے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزم کیخلاف کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے، اس سے قبل اب تک نیوز نے زینب کے سفاک قاتل کےچالان کی کاپی حاصل کی تھی، چالان کے مطابق زینب کے قاتل کیخلاف محکمہ پراسکیوشن چھپن گواہان پیش کرے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چالان میں ملزم کےکپٹروں سمیت ننھی زینب کاسویٹر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ زینب کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کوبھی چالان کاحصہ بنایاگیاہے جو قصور اسپتال کی ڈاکٹر قرۃ العین نے کیا تھا۔

چالان کے مطابق ننھی زینب کوزیادتی وبدفعلی کانشانہ بنایاگیا جبکہ ٹیسٹ میں جسمانی خدوخال کےمطابق عمران علی کو ہی زینب کااصل ملزم قرار دیاگیا، چالان میں کوڑےکےڈھیرسےزینب کی لاش کی پانچ تصاویرکو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس:سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نمٹادیا

قصور ویڈیو اسکینڈل: 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top