تازہ ترین
ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: (13 اگست 2018) قومی اسمبلی کے 325 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔ قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوگا جبکہ 2 حلقوں میں انتخاب نہیں ہوا۔

اسپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی پہنچے تو قومی ترانا بجایا گیا جس پر تمام اراکین نے احترام سے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔ قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے اجلاس آغاز ہوا پھر نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کا مرحلہ آیا۔ ایاز صادق نے طریقہ کار بتایا اور نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد ارکان نے رکنیت رجسٹر پر دستخط کیے۔ اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے گئے جس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سب سے پہلے دستخط کیے پھر دیگر ارکان باری باری آتے رہے اور رکنیت رجسٹر پر دستخط کرتے رہے۔ رکنیت رجسٹر پر جو نو منتخب رکن دستخط کرنے آیا انہوں نے اسپیکر ایاز صادق سے بھی مصافحہ کیا۔ مہمانوں کی گیلری میں بھی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود نظر آئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، اسد قیصر، حماد اظہر، شخ خرم شہزاد، فرخ حبیب، ناز بلوچ، زرتاج گل، فیصل واوڈا، علی زیدی، شاہ زین بگٹی پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بنے۔

سابق صدر آصف علی زرداری، خورشید شاہ، اسد عمر، مریم اورنگزیب، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، منزہ حسن، شفقت محمود بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، طلال چوہدری، دانیال عزیز، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ قومی اسمبلی کا حصہ نہ بن سکے۔نامزد وزیراعظم عمران خان سفید شلوار قیمض میں پارلیمنٹ پہنچے، ارکان نے باری باری ان سے ہاتھ ملایا۔ بلاول بھٹو، خورشید شاہ کے ساتھ ایوان آئے تو اراکین نے انہیں گھیر لیا اور ملاقات بھی کی۔ کپتان نے بھی نشست سے اٹھ کر چیئرمین پیپلزپارٹی کے پاس گئے، مصا فحہ کیا اور تصویر بھی بنوائیں۔  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں انٹری دی۔ رانا تنویر حسین، راجہ پرویز اشرف، فیصل واوڈا، اسد قیصر، پرویز خٹک، اسد عمر، مریم اونگزیب اور دیگر ارکان بھی تیاری کے ساتھ پارلیمنٹ آئے۔ مہمانوں کی گیلری سے بختاور، آصفہ اور شیری رحمان نے اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ انتخاب 15 اگست کو ہوگا جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 4 ارکان نے حلف نہیں اٹھایا۔ پہلے اجلاس میں 329 میں سے 325 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ حلف نہ اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے عثمان ابراہیم، تحریک انصاف کے محبوب سلطان اور امیر سلطان نے بھی حلف نہیں اٹھایا۔ جبکہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے ایک مخصوص نشست پر کسی کو نامزد نہیں کیا۔

 

بارہ بجکر پندرہ منٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بطور رکن پارلیمنٹ دستخط کردئیے، اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین کے آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔

گیارہ بجکر دس منٹ:  اسپیکر ایاز صادق نے بطور رکن پارلیمنٹ دستخط کئے، ایاز صادق کے دستخط کرنے پر ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔

گیارہ بجے: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلف نامے کے رجسٹر پر دستخط کر دیئے۔

دس بجکر پینتیس منٹ: نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تمام ارکان سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد ارکان اسمبلی حروف تہجی کے لحاظ سے اپنی حاضری لگا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اندورنی مناظر براہ راست دیکھیئے

Posted by Abbtakk on Sunday, August 12, 2018

دس بجکر تیس منٹ: نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھارہے ہیں، اسپیکر ایاز صادق ارکان سے حلف لے رہے ہیں۔دس بجکر پچیس منٹ: تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا جارہا ہے۔دس بجکر پندرہ منٹ:قومی اسمبلی کا آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

دس بجکر پانچ منٹ: شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےدس بجے:سابق صدر آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ،اس کے علاوہ شیخ رشید احمد بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔نو بجکر پچپن منٹ: بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

 

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

Posted by Abbtakk on Sunday, August 12, 2018

نو بجکر پچاس منٹ: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، نامزد وزیراعظم کو پروٹوکول کی نو گاڑیوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا،عمران خان حلف برداری سے قبل اپنی رجسٹریشن کروائیں گے اور کارڈ بنوائیں گے، عمران خان سفید شلوار قمیض میں آئے، جہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں انہیں کالی ویسٹ کوٹ پہنا کر ان کی تصاویر بنوائی گئی۔پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو گا، نومنتخب ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اسپیکر ایاز صادق نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

Posted by Abbtakk on Sunday, August 12, 2018

پہلی بار منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، اسد قیصر، حماد اظہر، شخ خرم شہزاد، فرخ حبیب، ناز بلوچ، زرتاج گل، فیصل واوڈا، علی زیدی، شاہ زین بگٹی پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ ہوں گے۔

قومی اسمبلی سے آؤٹ ہونے والے اہم سیاسی رہنما

سابق وزیراعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، چودھری نثار، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ قومی اسمبلی کا حصہ نہ بن سکے۔

اس سے قبل  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اوراسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا، نومنتخب ار کان حلف لینے کے بعد فردا فردا اسپیکر کی دعوت پر حروف تہجی کے اعتبار سے رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے، انتخاب 15 اگست کو ہو گا جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا، نومنتخب ارکان کی اجلاس میں شر کت، حلف برداری، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیا جانے والا کارڈ لازمی ہو گا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

نومنتخب ارکان کے کوائف اکٹھا کرنے اور کارڈ کے اجرا کیلئے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2 میں خصوصی سہولت مرکز قائم کر دیا گیا، جو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہا، اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر رکن کو مہمانوں کے لئے 2 گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہر اجلاس سے ایک روز پہلے اپنے مہمانوں کے نام، شناختی کارڈ اور گاڑی نمبرفراہم کریں بصورت دیگر ان کو ریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی نئے چہرے پہلی مرتبہ اسمبلی میں حلف لیں گے، بلاول بھٹو کو زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جایاجائیگا، سابق صدر آصف زرداری بھی حلف اٹھائیں گے، بختاور اور آصفہ بھٹو بھی حلف برداری دیکھنے قومی اسمبلی آئیں گی، تحریک انصاف نے عمران خان کوقائدایوان کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ حزب اختلاف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ جبکہ تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر کے لئے نامزد کیا ،تحریک انصاف تا حال ڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی جبکہ متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسد محمود کے بیٹے کو نامزد کیا ہے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے 164 نومنتخب ارکان بھی آج حلف اٹھائیں گے ،جن میں پیپلزپارٹی 97 ، تحریک انصاف30 ، ایم کیوایم پاکستان 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک کے 3 ارکان شامل ہیں،پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلٰی، آغا سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیاہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلٰی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اپوزیشن رہنماؤں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایم کیوایم پاکستان سے اسپیکر اور جی ڈی اے سے ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار لئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلٰی کیلئے مشترکہ امیدوار تحریک انصاف سے لایاجائے گا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس بھی آج ہو گا ، نومنتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے گورنر نے آئین کے آرٹیکل 53 اور127 کے تحت سردار اورنگزیب نلوٹھا کوپریذائیڈنگ افسرمقرر کر دیا، جو سپیکرکی غیرموجودگی میں نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے ، نامزدسپیکراسدقیصر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

قومی اسمبلی کے 250 نومنتخب اراکین کی رجسٹریشن مکمل

 

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top