تازہ ترین
عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، عمران خان

عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، عمران خان

اسلام آباد: (17جولائی،2017)چیئرمین پی ٹی آئی نے بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے مناطر کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا، اب عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں گزشتہ روز نوشکی میں ہونے والے این اے دو سو ساٹھ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے مناظر شامل ہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا،لہذا عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا ، بلوچستان کے عوام دوہزار تیرہ سے دھاندلی ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن الکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

واضح رہے کہ این اے 260 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کی شکایات چیف الیکشن کمشنر بلوچستان کو دی تھی مگر انہوں نے اس کو مسترد کرتے ہوئے شفاف انتخابات کا بیان دیا تھا جس کے خلاف پی پی پی نے گزشتہ روز مظاہرہ بھی کیا تھا، مظاہرے کرنے پر پی پی پی کے 10 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 260: غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے عثمان بادینی کامیاب

بلوچستان: این اے 260 میں ضمنی انتخابات:پولنگ کا مقررہ وقت ختم

Comments are closed.

Scroll To Top