تازہ ترین
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری دن

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری دن

اسلام آباد: (22 جون 2018)ریٹرننگ افسروں کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کیلئے21 ٹربیونل قائم کئے ہیں،کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں چھ، پنجاب میں آٹھ سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم کیا گیا ہے، اپیلٹ ٹربیونل اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔ گذشتہ روز عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کے سلسلے میں اسلام آباد کے حلقے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک لیے ملتوی کردی تھی۔

ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج عمران خان کی اپیل پر سماعت کی،سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔بابر اعوان نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کلہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، جو عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے این اے 53 سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے، 19 جون کو ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور کمزور بنیاد پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے مسلم لیگ (ق) کی امیدوار زیبا احسان کی اپیل پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا، اپیل کنندہ کا درخواست میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے، آر او نے تجویز کنندہ کے حلقے سے نہ ہونے پر کاغذات مسترد کیے تاہم تجویز کنندہ حلقے میں ہی ووٹ کاسٹ کرتا رہا ہےگذشتہ روز ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور کے ٹربیونلز نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں خارج کردیں۔

لاہور کے ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے،ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی اقلیتی امیدواروں کی تمام اپیلیں خارج کردیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مہندر سنگھ پال، یوڈسٹر چوہان، ہارون گل، اعجاز مسیح اور پیٹر گل نے ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔اپیل کنندہ کا اپنی درخواستوں میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقلیتی امیدواران کی لسٹ مقررہ وقت کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور امیدواروں کی لسٹ نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

اپیل کنندہ نے ایپلٹ ٹربیونل سے اپیل کی تھی کہ لسٹ اب الیکشن کمیشن میں جمع ہوگئی ہے اس لیے عدالت الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے جائے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخواہ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبرپختونخواہ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top