تازہ ترین
ڈیرہ بگٹی دھماکہ، بچہ دونوں ٹانگوں سے محروم

ڈیرہ بگٹی دھماکہ، بچہ دونوں ٹانگوں سے محروم

کوئٹہ:(09 فروری 2019) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اسکول میں زیر تعلیم بچہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں واقع ایف سی اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد بچھا رکھی تھی، آج صبح پلے گروپ میں زیر تعلیم گزو بگٹی جیسے ہی اسکول میں داخل ہونے لگا عین اسی وقت بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایف سی پبلک اسکول کے طالب علم کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں، گزو بگٹی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر اسے طبی امداد دے رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top