تازہ ترین
لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک

لاہور: (20 ستمبر 2018) لاہورکے علاقے رائیونڈ جیابگا میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ جیابگا میں کئی سال سے جاری زمین کے تنازعے پر دو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر دو زخمی زیر علاج ہیں۔ محمد حسین نامی شخص نائی کی دکان پر بیٹھا تھا کہ مخالف فریق نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد حسین اور حمام کا مالک زخمی ہوگیا۔ جوابی فائرنگ میں مخالف گروپ کے بھی دو افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: معمولی تنازع پر فائرنگ،3افراد جاں بحق، 2 زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top