تازہ ترین
لاہور: ٹریفک حادثے میں سترہ افراد زخمی

لاہور: ٹریفک حادثے میں سترہ افراد زخمی

لاہور: (15 مارچ 2019) لاہور میں مانگا منڈی کے قریب بس اور ٹیوٹا ویگن میں تصادم سے سترہ افراز زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

لاہور میں مانگا منڈی ملتان روڈ شامکی بھٹیاں سٹاپ پر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ویگن میں لگی آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ موٹروے پولیس نے گیس لیکیج کے باعث سڑک کو بند کردیا۔ جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں کلیئرنس کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top