تازہ ترین
لاہور: ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

لاہور: ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

لاہور:(14 جنوری 2018) لاہورمیں ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابقلاہورکےعلاقہ مغل پورہ میں رات گئےخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں عائشہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر اور بچے کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے کیلئے قریبی استپال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چار سالہ معیز بھی جان سے ہاتھ دو بیٹھا۔

واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا ہے۔ پولیس نے خاتون اور بچے کی لاش لواحقین کےحوالےکردی ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کے ہیلپر کو گرفتار کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top