تازہ ترین
عراق کی تعمیر نو:کویت کا قرضے اور سرمایہ کاری کا اعلان

عراق کی تعمیر نو:کویت کا قرضے اور سرمایہ کاری کا اعلان

کویت سٹی (14فروری، 2018)کویت نے عراق کی تعمیر وترقی کےلیے ایک بلین ڈالر قرضے اور دوسرے ایک بلین ڈالرسے سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے۔

عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے ڈونر اورسرمایہ کاروں کا اجلاس کویت میں ہوا۔ اجلاس میں عراق میں سالوں کی جنگ وجدل کےبعد اس کی اقتصادی بحالی اور انفرااسٹرکچر کی ازسرنو تعمیرپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

امیر کویت شیخ الصباح الاحمد الجبرالصباح نے عالمی کانفرنس کو بتایا کہ وہ عراق کو ایک ارب ڈالر قرضہ دیں گے جبکہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی الگ سے کریں گے۔

کانفرنس میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈیریکا موغیرنی نے اعلان کیا کہ بلاک عراق کے لیے 400ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ بلاک کے دیگر ممبر بھی اپنے طور پر بھی حصہ ڈالیں گے۔

بین الااقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے عراق کےلیے 330ملین ڈالر دینے کااعلان کیا ہے۔ عراقی حکومت نے بتایاتھا کہ جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو کےلیے 88بلین ڈالر درکارہونگے جس میں گھروں کی تعمیر ترجیح ہوگی۔ تاہم اعلان کے گئی رقم درکار رقم سے کہی کم ہے۔

آج ہی کے دن اقوام متحدہ نے عراق کی سماجی تعمیر نو کے لیے اس کی حکومت کی معاونت کےلیے دو سالہ منصوبے کا بھی اعلان کیاہے۔

امریکا نے بھی عراق کےلیے قرضے بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاہم اس نے براہ راست عراقی حکومت کو کوئی معاونت نہیں فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ابوبکر بغدادی اب تک زندہ ہے، عراقی عہدیدار

عراق: دو اجتماعی قبروں سے عورتوں بچوں سمیت 144لاشیں برآمد

Comments are closed.

Scroll To Top