تازہ ترین
دس گھنٹے بعد کلثوم نواز اسپتال سے ڈسچارج

دس گھنٹے بعد کلثوم نواز اسپتال سے ڈسچارج

لندن: (19 مارچ 2018) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کی طبیعت سنبھلتے ہی انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی گردن میں ایک اور ٹیومر کی تشخیص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 گھنٹے تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کلثوم نواز  کے اسکین، سی ٹی اسکین، گیلیئم اسکین اور پی ای ٹی اسکین ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈاکٹرز کے  مطابق کلثوم نواز کی گردن پر دوبارہ ٹیومر پیدا ہوا ہے۔ ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی مزید سرجری اور ریڈیو تھراپی پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سات ماہ میں بیگم کلثوم نواز کی تین سرجری اور سات بار کیموتھراپی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کلثوم نواز کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا، مریم نواز

بیگم کلثوم نواز کی جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی حمایت

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کے چھ کیمو سیشن ہوچکے ہیں، نئے ٹیومر کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے ساتویں کیموسیشن کے لئے مشورے شروع کردئیے ہیں تاکہ جلد از جلد اس پر کوئی مناسب قدم اٹھایا جائے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top