تازہ ترین
کلبھوشن کوقونصلررسائی نہیں دی جارہی ،ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن کوقونصلررسائی نہیں دی جارہی ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (25دسمبر،2017)ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہےکہ کلبھوشن کوقونصلررسائی نہیں دی جارہی جبکہ میڈیاکودفترخارجہ کےاندرداخلےکی اجازت دےدی گئی ہے،کلبھوشن اوراہلخانہ کی ملاقات 30 منٹ پر مشتمل ہوگی۔

بھارتی دہشتگردکلبھوشن یادیوسےاہلخانہ کی ملاقات کے موقع پر ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنربھی موجود ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی۔

بھارتی دہشتگردکی والدہ اور اہلیہ کی سفری دستاویزات کی تفصیلات اب تک کو موصول ہوگئی ہیں۔بھارتی جاسوس کی والدہ آونتی یادیو اور اہلیہ چیتانوی یادیوکلبھوشن سے ملاقات کریں گی۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی دہشتگردکو3مارچ 2016 کوبلوچستان سےگرفتار کیاگیاتھا۔کلبھوشن یادیوکوٹرائل کےبعد10اپریل2017 کوسزائے موت سنائی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیے:

کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج نامزد کردیا

کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج نامزد کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top