تازہ ترین
پشاور:ہیلتھ کیئرکمیشن نے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراناریکارڈ جلا دیا،تحقیقات جاری

پشاور:ہیلتھ کیئرکمیشن نے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراناریکارڈ جلا دیا،تحقیقات جاری

پشاور(21جنوری،2018) ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے کمیشن اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا کئی سال پرانا ریکارڈ جلا دیا۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے قیمتی ریکارڈ رنگ روڈ پر واقع ڈمپنگ پوائنٹ پر لے جا کر جلایا۔اہلکاروں نے ریکارڈ سے بھرے تھیلے سرکاری گاڑی میں رنگ روڈ منتقل کئے۔مذکورہ افراد نے چیف ایگزیکٹیو کودکھانے کیلئےریکارڈ جلانے کی ویڈیو بھی بنائی۔

 

ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف صوبائی انسپیکشن ٹیم کی انکوائری جاری ہے۔چیف ایگزیکٹیو کی دوہری شہریت اور اپنے خاندان کو نوکریاں دینے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔۔

ریکارڈ میں اسی حوالے سے دستاویزات موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top