تازہ ترین
خیبر پختونخواہ: انسداد پولیو کی موثر حکمت عملی 2017 کی رپورٹ مرتب کرلی گئی

خیبر پختونخواہ: انسداد پولیو کی موثر حکمت عملی 2017 کی رپورٹ مرتب کرلی گئی

پشاور(14جنوری ، 2018) خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو کی موثر حکمت عملی 2017 کی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام وسطی اور دیگر اضلاع میں اہداف سے زیادہ بچوں تک رسائی مکمل کی گئی، جبکہ پولیو کے مختلف مہمات کے دوران بچوں تک پہنچے کی شرح 95 سے 105 فیصد تک رہی ۔رپورٹ کے مطابق ہدف سے زیادہ بچوں تک رسائی موثر اور بہترین حکمت عملی کی مثال ہے ، حوصلہ افزاء چیز یہ ہوئی ہے کہ ان علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہوئی جہاں والدین انکاری تھے ۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جہاں ہدف سے زیادہ بچوں کو ویکسن ملی وہاں موبائل پاپولشن ہے ،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ انکاری والدین کی تعداد کم ہورہی ہے اورصوبے میں صرف چند ہزار لوگ ایسے ہے جو پولیو ویکسین پلانے سےعاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخواہ میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز، سیکورٹی کے جامع انتظامات

خیبرپختونخواہ میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز، سیکورٹی کے جامع انتظامات

Comments are closed.

Scroll To Top