تازہ ترین
کے پی اسمبلی نےکلبھوشن یادیو کو جلد ازجلد پھانسی دینے کی قرارداد منظور کرلی

کے پی اسمبلی نےکلبھوشن یادیو کو جلد ازجلد پھانسی دینے کی قرارداد منظور کرلی

پشاور:(22مئی، 2017)خیبرپختونخواہ اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو جلد ازجلد پھانسی دینے کےلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران مفتی جانان نے بھارتی جاسوس کو سزادینے کےلئے قرارداد پیش کی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کےخلاف کام کررہا تھا جس کا اعتراف بھارتی جاسوس خود بھی کرچکا ہے ۔ قراردار میں حکومت سے کلبھوشن یادیو کے سزائے موت جلدازجلد دینے کی سفارش کی گئی ہے جسے بعد ازاں متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

 عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید جعفر شاہ کا کہناتھا کہ پنجاب سےگدھے خیبر پختونخواہ اسمگل کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے گدھوں کی اسمگلنک روکنے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ ایسا نہ ہوا تو بڑا نقصان ہوگا۔جبکہ انھوں نے تجویز دی کہ صوبے میں گدھے سپلائی کرنےکے لیے ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ظہور احمد نے قومی تعلیمی نصاب کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیاجس میں کہا گیا ہے کہ نصاب سے اسلامی ہیروز کو ختم کرکے مغربی ایجنڈا کو فوقیت دی گئی ہے۔ جبکہ نصاب میں مغربی ایجنڈے پرتبدیلی کے الزام پروزیرتعلیم برہم ہوگئےاورن لیگ کےظہوراحمد کی توجہ دلاونوٹس میں نئی نسل کوگمراہ کرنے کا الزام کو مسترد کردیا۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی ملازمتوں کے حوالے ریگولارائزیشن بل پاس کرلیا،بعدازاں اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا اسمبلی کیجانب سے مستونگ دھماکے کی مذمت

پختونخوا اسمبلی اجلاس: بلین ٹری منصوبے پر کرپشن کی بازگشت

Comments are closed.

Scroll To Top