تازہ ترین
کورنگی فائرنگ  واقعے میں  نیا موڑ، پولیس کی غفلت سامنے آ گئی

کورنگی فائرنگ واقعے میں نیا موڑ، پولیس کی غفلت سامنے آ گئی

کراچی:(21 جنوری 2019) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی میاں بیوی کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کی فائرنگ سے راہ گیر میاں بیوی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی فائرنگ کے واقعے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ واقعے میں پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کی سرکاری ایس ایم جی چھین کر فرار ہوئے۔دوسرے اہلکار نے مزاحمت کی اور دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر عدنان نامی شوہر اور بیوی ثاقبہ زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ سے ایک خول ملا ہے جس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top