تازہ ترین
کک باکسرسیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیا

کک باکسرسیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیا

ہالی وڈ(6جنوری،2018)کک باکسر کی سیریز کی ساتویں فلم ریٹیلی ایشن کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔

مارشل آرٹ پرمبنی فلم میں ہالی وڈکے بڑے نام جین کلاؤڈ ، وین ڈیم اور مائیک ٹائیسن اہم کرداروں میں جلوگر ہورہےہیں۔

فلم کی ہدایتکاری ڈی میتری لوگوتھیٹس نے دی ہے یہ فلم گزشتہ سال آنے والی کک باکسر سیریز کے چھٹی مووی وینجی اینس کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی مارشل آرٹ کے ایک کردارپرمبنی ہے جس کامارشل آرٹ کے رنگ میں اس کی صلا حیتوں اور فن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ڈی میتری لوگوتھیٹس اور رابٹ ہیکمین کی مشترکہ پیشکش میں ایک بارپھر وین ڈیم نےمرکزی کرداراداکیاہے۔

فلم کے دیگر ستاروں میں باکسر مائیک ٹائیسن، کرسٹوفر لیمبرٹ، ایلن موسی، سیم میڈینا، سارامالاکل لین، مائل اسٹروممین اور دیگر شامل ہیں۔دنیابھر میں یہ فلم 26جنوری کو پردہ سیمیں پردنیابھر میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

اوٹ پٹانگ کرداروالے مسٹر بین کی آج 63ویں سالگرہ

ایشوریا رائے کا فلم ’’دن اور رات‘‘ میں کام کرنے کیلئے 10 کروڑ کا مطالبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top