تازہ ترین
منصوبے کے تحت پی اے سی کی ساکھ تباہ کی جا رہی ہے، خورشید شاہ

منصوبے کے تحت پی اے سی کی ساکھ تباہ کی جا رہی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: (11 فروری 2019) پیلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں عبدالعلیم خان نے جس جس پر خرچہ کیا ان سے بھی تحقیقات ہونی چاہیئں۔ تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن اور حکومت اداروں کو تباہ کیا،اب نیب کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں ،یہ ایک نیا یو ٹرن ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے امیج کو تباہ کررہی ہے۔ پی اے سی نے گزشتہ دس سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن اور حکومت اداروں کو تباہ کیا،اب نیب کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں ،یہ ایک نیا یو ٹرن ہے،سب کچھ لٹا نے کے بعد ہوش میں آنے کی حکومتی روش سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت سیاست اور حکمرانی کےمیدان میں اناڑی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جس جس پرعلیم خان نےخرچہ کیاان سے تحقیقات ہونی چاہیئں علیم خان جس کے اےٹی ایم ہیں ،ان کی طرف بھی سوال اٹھناچاہیے،علیم خان نےتوعمران خان کےجہازتک کاخرچہ اٹھایا۔ عبدالعیم خان کی گرفتاری دکھاوے کیلئے ہوئی، کم سےکم تحقیقات تو کریں۔ بلاول بھٹو کے ڈرائی کلین کی تحقیقات ہوئی توعمران پر ہونے والےاخراجات کی کیوں نہیں، نیب قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے، این آر او کیسے مل رہا ہے، کون مانگ رہا ہے، کون دے رہا ہے اپوزیشن کا مطالبہ ہے این آر او مانگنے والے کا نام بتایا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top